حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

03:36 PM, 30 Jan, 2019

لاہور: ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے وزارت داخلہ سے ایک بار بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے یہ درخواست لاہور کی ایک عدالت کو بھی دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں درخواست ڈالنے کے بعد وزارتِ داخلہ نے حمزہ شہباز کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت 10 دن تک ہوتی ہے جس کی مدت بڑھا کر 30 دن تک کی جا سکتی ہے۔ حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

مزیدخبریں