پنجاب حکومت کا تمام ٹیکسوں کو ایک فارم پر لانے کا پلان

03:12 PM, 30 Jan, 2019

لاہور: پنجاب حکومت نے اپنے تمام ٹیکسز کو ایک فارم پر لانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب کی صنعتکاروں کو خوشخبری سنا دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ فیصلہ صنعتکاروں کی مشاورت میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا۔ ٹیکسز اکٹھے کر کے ایک ہی فارم کے زریعے وصولی آئندہ مالی سال سے شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت اپنے تمام ٹیکسز ایک ہی مد میں وصول کرے گی۔ وفاقی حکومت ایک ہی فارم پر ٹیکس وصول کر کے متعلقہ محکموں کو خود ٹیکس کی رقوم ادا کرے گی۔

وزیر صنعنت نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بھی اپنے تمام ٹیکسز ایک فارم پر اکٹھے کرے گی اور اگلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی ٹیکسز کو اکٹھے کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں