کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی اور گھر پہنچنے کی تصدیق کی۔
ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 6 بجے کے قریب چمن کے مال روڈ پر چھوڑا جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔
ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو پروفیسرز کالونی میں ان کے گھر پہنچانے والے ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق ان کے کپڑے خون آلود اور وہ شدید زخمی حالت میں تھے۔
خیال رہے کہ نیورو سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا۔
ان کے اغواء کے خلاف سول اسپتال میں ڈاکٹروں نے کافی عرصے تک ہڑتال بھی کی تھی۔