عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبریں محض افواہ پر مبنی ہیں، گورنر پنجاب

09:23 AM, 30 Jan, 2019

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جڑانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما غلام حیدر باری کے گھر گئے اور ڈکیتی مزاحمت پر ان کے بڑے بھائی میاں غلام قادر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبریں محض افواہ پر مبنی ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور خلیل کی فیملی کو پورا انصاف ملے گا۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا عوامی مطالبہ پورا ک ردیں گے۔

مزیدخبریں