پشاور: چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے مطابق کٹ اور اینتھم لانچ کی تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہو گی جس میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم، مینجمنٹ، کوچز اور سپر اسٹارز کپتان ڈیرن سیمی، مصباح الحق، مینٹور یونس بھی شریک ہوں گے۔
جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی خان پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر ہیں اور پاکستان آمد پر ان کا روایتی انداز میں شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔
جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہوں گے اور پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ پر اپنے فینز کے سامنے ان ایکشن ہو گی۔
پشاور زلمی کی انتظامیہ نے کٹ اور اینتھم لانچ کی تقریب میں لوگوں کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا ہے اور اس تقریب کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔