لاہور: بچوں کی بے حرمتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے اور قوانین میں تبدیلی کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ نرم سزاوں سے واقعات کا تدارک نہیں ہو سکا، بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچوں کی بے حرمتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے، اس طرح کے جرائم اور پورنو گرافی میں مجرموں کو سرعام پھانسی نہ ہونے سے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ بچوں کی جے حرمتی فساد فی الارض کے زمرے میں آ تا ہے، نرم قوانین کی وجہ سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا جاتا ہے لیکن سر عام پھانسی نہ دینے سے دیگر ملزمان کے لئے سبق آموز نہیں بنتیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کڑی سزا کیلئے قانون میں تبدیلی کی جائے اور سر عام پھانسی کیلئے قانون بنایا جائے۔