بھارت نے ایک دفعہ پھر جنگ بندی معا ہدہ کی خلاف ورز ی کا الزام پا کستان پر دھر دیا

11:18 PM, 30 Jan, 2018

چند ی گڑ ھ : بھا رت کی جا نب سے پا کستان پر بے بنیاد الزا م ترا شیو ں کا سلسلہ نہ رک سکا ،ہٹ دھر می بر قرار رہی،بھا رتی وزیر دا خلہ را ج نا تھ سنگھ نے سر حد پر جنگ بند ی معا ہد ہ کی خلاف ورز ی کا الزام پا کستان پر د ھر دیا۔

بھا رتی وزیر دا خلہ نے منگل کو  ایک تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا  کہ پا کستان نے متعدد مر تبہ یقین د ہا نیو ں کے با و جود سر حد پر جنگ بند ی معا ہدہ کی خلاف ورزی کی ہے، انہو ں نے کہا کہ بھا رت ہمیشہ پا کستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ر ہا ہے، بھا رت کو کمزور ملک نہ سمجھا جا ئے، پا کستان کو بطو ر ہمسا یہ بھارت کے ساتھ اچھا سلو ک روا  ر کھنا چا ہئے، پا ک بھا رت سر حد پر با ڑ لگا نے کا سلسلہ تیزی سے جا ری ہے۔

وا ضح رہے کہ بھا رت کی جا نب سے مسلسل جنگ بند ی معا ہدہ کی خلاف ورز ی جا ری رہی ہے جس میں معصوم پا کستا نی شہر ی اور فو جی جوان شہید ہو ئے ہیں، پا کستان کی جا نب سے ہمیشہ احتجاج ریکا رڈ کروا یا گیا ہے تاہم اس کے با وجود بھا رت کی جا نب سے سیز فا ئر معا ہدہ کی خلاف ورز یا ں جا ری ہیں اور وہ  چور الٹا  کو توال کو  ڈانٹے کے مصداق پاکستان پر ہی ان کا الزام دھر  دیتاہے۔

مزیدخبریں