کراچی میں پی ایس ایل میچ کی فل ڈریس ریہرسل گیارہ فروری کو ہوگی

10:18 PM, 30 Jan, 2018

کراچی : پی سی بی گیارہ فروری کو کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کرے گا جس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ گیارہ فروری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ کیلئے سیکیورٹی کی فل ڈریس ریہرسل کرے گا۔

سیکیورٹی ریہرسل میں آئی سی سی سمیت دیگر آرگنائزیشن کے عہدیدار بھی موجود ہوں گے جوکہ ریہرسل کے بعد سیکیورٹی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے۔

مزیدخبریں