راولپنڈی:ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی ، دس مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔
دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد ، ای آئی ڈیز اور ڈیٹو نینٹر برآمد کیے گئے ، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔