لاہور: موبائل فون کی دنیا میں سالوں واپسی کرنے والی مایہ ناز کمپنی ”نوکیا “ نے اپنے فون 3310 کا فور جی ورژن پیش کردیا ۔
رپورٹس کے مطابق 3310 کا فور جی ورژن چین میں متعارف کروایا گیا۔ کمپنی کی جانب سے اس ورژن کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اسے دنیا بھر میں پیش کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔اگر ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس گزشتہ سال کے ماڈل جیسا ہی ہے تاہم یہ کچھ لمبا اور موٹا ہے۔
یہ فون دو رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں 2.4 انچ کلر ڈسپلے، دو جی بی ریم اور 512 ایم بی اسٹوریج دی جائے گی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 64 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دو میگا پکسل کیمرہ، وائی فائی اور فور جی ایل ٹی ای سپورٹ، بلیوٹوتھ، ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلئر اور ہیڈ فون جیک وغیرہ موجود ہوں گے۔فور جی ورژن ماڈل کی بیٹری 1200 ایم اے ایچ ہے جس پر لگاتار پانچ گھنٹے تک بات کرنا ممکن ہوگا۔
اس فون میں یون او ایس آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ اوپن سورس پراجیکٹ کا حصہ ہے یعنی اب اس فون میں واٹس ایپ، فیس بک لائٹ، یوٹیوب اور دیگر کو بھی استعمال کیا جاسکے گا۔