کوئٹہ : ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، کراچی جانے والی بولان میل کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، سیکیورٹی فورسز نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے کراچی جانے والی بولان میل کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔
سیکیورٹی فورسز نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر زخمی ہوا ہے ۔