لاہور : شہباز شریف میٹرو ٹرین جیسے نمائشی منصوبوں پر پیسے خرچ کر رہے ہیں ، صحت و تعلیم کے فنڈز بھی میٹرو میں جھونکے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میٹرو ٹرین جیسے نمائشی منصوبوں پر پیسے خرچ کر رہے ہیں ، صحت و تعلیم کے فنڈز بھی میٹرو میں جھونکے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا جنرل (ر) فیض چشتی نے پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔