سٹیج اداکارہ میگھا بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

06:04 PM, 30 Jan, 2018

لاہور: سٹیج اداکارہ نے سعودی عرب اور دبئی کے ناموربزنس مین نوید شر یف سے نکاح کرلیا تاہم اب ولیمہ کی تقریب فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ میگھا کا نوید شریف کے ساتھ نکاح سکائپ کے ذریعے ہوا، اس موقع پرمفتی عاشق حسین نے نکاح پڑھایا اور نکاح کے موقع پر میگھا کے اہلخانہ شریک ہوئے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے لاہور میں شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی کرونگی ، جس میں شوبزسمیت دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں، قریبی دوستوں اور صحافیوں کو بھی باقاعدہ طور پرمدعوکیا جائے گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہماری خوشی کے لمحات کواس وقت چارچاند لگ جاتے ہیں، جب اس میں قریبی لوگ شریک ہوں۔

مزیدخبریں