سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ میں خواتین اہلکاروں کی 140آسامیوں کیلئے ہزاروں خواتین نے درخواستیں جمع کروادیں

03:08 PM, 30 Jan, 2018

ریاض: سعودی عرب میں مہنگائی کے طوفان نے جہاں سر اٹھایا ہے وہیں سعودی شہریوں کو ملازمتوں کے حصول میں مشکل پیش آرہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے عہدیداروں نے140اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔

10،7000خواتین درخواستیں لیکر پہنچ گئیں۔ خؤاتین کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع ہونے پر اعلیٰ عہدیدار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ سعودی خواتین کو ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر تعینات کیا جائیگا۔

ان آسامیوں کے لیے سعودی خواتین کا ثانوی پاس ہونا ضروری ہے۔ ذرائع  کا کہناہے کہ  ایک ہفتے کے دوران جوازات کے مختلف دفاتر سے 6لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف امور نمٹانے کیلئے رجوع کیا۔ محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ درخواست دینے والی سعودی خواتین کیساتھ انصاف کیا جائیگا۔

مزیدخبریں