دیسی گھی کے لیبارٹری ٹیسٹ میں پنجاب کی تین بڑی کمپنیاں ناکام

02:14 PM, 30 Jan, 2018

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق دیسی گھی کی آزمائش کے لیے 30 کمپنیوں کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یہ نمونے گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں لیے تھے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سب سے پہلے 16 پروڈکٹس کی آزمائش کی جن میں سے 3 بڑی  کمپنیاں دیسی گھی کی آزمائش میں ناکام ہو گئیں۔

پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کی رپورٹ میں 3 کمپنیوں کے اصلی گھی کو نقلی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صرف لیبل اصلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجزیئے کے بعد نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش میں ناکام ہو جانے والی کمپنیوں کے گھی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں