شہزادہ ولید بن طلال رہائی کےبعد سالو ں سے کومہ میں گئے بیٹے کو ملنے پہنچ گئے ،

01:20 PM, 30 Jan, 2018

ریاض:تقریباََ 13 سال پہلے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر قومے میں جانے والا سعودی شہزادہ الولید بن خالد ابھی تک کومہ میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق  شہزادی ریم بنت ولید نے اسپتال میں زیر علاج شہزادہ الولید بن خالد کی عیادت کے دوران اپنے والد شہزادہ ولید بن طلال کی تصاویر ٹویٹر پر جاری کردیں۔

اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ٹویٹر پر ریم بنت ولید کے ٹویٹ کرتے ہیں صارفین نے خوشی کے ساتھ گہرے غم کا اظہار کیا اور شہزادے کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں ۔

شہزادی ریم نے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میرے انمول والد ہمارے پیارے الولید بن خالد کی عیادت کررہے ہیں، اللہ شفا عطا فرمائے“۔ یاد رہے کہ الولید بن خالد ٹریفک حادثے میں کا شکار ہوجانے پر تقریباً13برس سے کومہ میں ہیں۔تب سے اب تک وہ اسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں.

واضح رہے شہزادہ ولید بن طلال باقاعدگی سے اپنے بیٹے کی عیادت کرنے جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں