ریاض:تقریباََ 13 سال پہلے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر قومے میں جانے والا سعودی شہزادہ الولید بن خالد ابھی تک کومہ میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہزادی ریم بنت ولید نے اسپتال میں زیر علاج شہزادہ الولید بن خالد کی عیادت کے دوران اپنے والد شہزادہ ولید بن طلال کی تصاویر ٹویٹر پر جاری کردیں۔
اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ٹویٹر پر ریم بنت ولید کے ٹویٹ کرتے ہیں صارفین نے خوشی کے ساتھ گہرے غم کا اظہار کیا اور شہزادے کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں ۔
والدي الغالي يتطمن على حبيبنا الوليد بن خالد شفاه الله pic.twitter.com/XuSrE9bDVb
— ريم بنت الوليد (@Reem_Alwaleed) January 29, 2018
شہزادی ریم نے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میرے انمول والد ہمارے پیارے الولید بن خالد کی عیادت کررہے ہیں، اللہ شفا عطا فرمائے“۔ یاد رہے کہ الولید بن خالد ٹریفک حادثے میں کا شکار ہوجانے پر تقریباً13برس سے کومہ میں ہیں۔تب سے اب تک وہ اسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں.
واضح رہے شہزادہ ولید بن طلال باقاعدگی سے اپنے بیٹے کی عیادت کرنے جاتے ہیں ۔
والدي وعمي خالد الغاليين الله يحفظهم
— ريم بنت الوليد (@Reem_Alwaleed) July 20, 2017
مع إبن عمي الوليد بن خالد الله يشفيه ويعافيه يارب????????♥️@Alwaleed_Talal
@Khalid_BinTalal pic.twitter.com/EPpRITmPwB