لندن: ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ مشال خان کے والد کو انصاف دلانے میں ہم لالا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مشال خان نا انصافی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا تھا اور سازشی الزامات لگا کر مشال خان کو جنون سے بے قابو ہجوم نے سفاکی اور بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔
I was honored to welcome Muhammad Iqbal Lala to speak at Oxford Uni. His son, Mashal Khan, was brutally killed by a mob in Mardan Pakistan, based on malicious allegations of blasphemy. Mashal advocated against injustice & corruption. We stand with Lala to seek justice for Mashal. pic.twitter.com/HkByCex3Uh
— Malala (@Malala) January 29, 2018
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مشال خان کے والد محمد اقبال خان کے ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی میں مباحثے میں شرکت ان کے لئے اعزاز سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ مشال خان کو ان کے ساتھی طلبہ، یونیورسٹی ملازمین اور بعض دیگر افراد نے 13 اپریل 2017ء کو توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں