راحت فتح علی خان 2018 میں قوالیوں کی سنچری کرنے کیلئے تیار

11:47 AM, 30 Jan, 2018

کراچی: پاکستان کے معروف قوال استاد راحت فتح علی خان نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوالی کی محفل سجا کر سینچری مکمل کریں گے جب کہ دو ہزار اٹھارہ کو بھی قوالیوں کا سال کے طور منایا جائے گا ۔

ان قوالیوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے لیے استاد نصرت فتح علی خان کے ہمنواہ بھی شامل ہیں۔ جسٹ قوالی ٹور کے تحت منعقدہ محفل پاکستان سمیت  امریکا کینڈا برطانیہ یو اے ای سعودیہ بھارت نیپال اور دیگر ممالک میں سجائی جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں