دنیا کی دوسری معمر ترین ویلا نامی ’گوریلا‘61 سال کی عمر میں چل بسی

11:44 AM, 30 Jan, 2018

سان ڈیاگو:دنیا کی دوسری معمر ترین’گوریلا‘ 61 سال کی عمر میں چل بسی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ان کے پاس موجود مشہور ویلانامی مادہ گوریلا بیماری کی حالت میں چل بسی ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ قومی امکان ہے کہ گوریلا دنیا کی دوسری معمر ترین ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوریلا اکتوبر1957 کو کانگو میں پیدا ہوئی تھی جبکہ اسے 1959 ءمیں سان ڈیاگو لایا گیا پھر اسے سان ڈیاگو کے ہی سفاری پارک میں 1975 ءمیں منتقل کردیا گیا۔چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ اسے گنٹھیا ہوگیا تھا اور اسے اور بھی بیماریاں لاحق ہوگئیں تھی جس سے وہ کافی عرصے سے لڑ رہی تھی۔

جانوروں کے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی اور اسے ایک خاص قسم کا علاج فراہم کیا گیا جس سے اس کا چہرہ خراب ہوگیا تھا ۔ویلا کی موت کی خبر کا جب لوگوں کو پتا چلا تو انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایک شناسا چہرہ ان کو نظر نہیں آئے گا اور گوریلا کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گا۔

مزیدخبریں