فرانسیسی خاتون سات سمندر پار شادی کیلئے رحیم یار خان پہنچ گئی

10:30 AM, 30 Jan, 2018

رحیم یار خان: رحیم یارخان کے شہری کا فرانس سے رشتہ آ گیا۔ فیس بک نے کنکشن پکا کر دیا۔ پسند کی شادی کرنے کیلئے فرانسیسی خاتون سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی۔ عمیر نے اپنی ہونے والی بیوی کا علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور پراستقبال کیا۔

کیتھرین لواِٹ نے اسلام قبول کر لیا ہے اور نام بھی عائشہ رکھ لیا ہے۔ خان پور میں دھوم دھڑکے سے شادی ہو گی۔

عائشہ پہلے بھی پاکستان آئی تھی مگر شادی کی اجازت نہ مل سکی۔ بغیر شادی کئے واپس جانا پڑا عائشہ اب 4 ماہ بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں