کراچی :شہر قائد میں ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے پر ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا اور دوران مزاحمت ڈاکوﺅں کی کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار عبدالرﺅف نامی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ساتھ سوار دوست سپاہی عمر واحد زخمی ہوگیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق عبدالرﺅف لانڈھی کے رہائشی تھے اور وہ چھٹیوں پر تھے جبکہ ان کی میت کارروائی کے بعد آبائی علاقے بھیجی جارہی ہے ۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان عمران اور شبیر کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔