آسٹریلین اوپن کا فائنل ہارنے والی سیمونا ہالیپ ہسپتال جا پہنچیں

09:11 AM, 30 Jan, 2018

میلبورن : رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کیرولین وزنائیکی کے ہاتھوں شکست کھانے والی سیمونا ہالیپ ہسپتال جا پہنچیں۔تفصیلات کے مطابق رومانیہ کی ٹینس سٹار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہسپتال جا پہنچیں۔

ڈاکٹروں نے ٹینس سٹار کو فوری طور پر داخل کرکے ان کا علاج شروع کردیا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی ہالیپ کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔

خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ٹائٹل پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہیں جبکہ ہالیپ کا سخت گرمی کے باعث فشار خون بڑھ گیا اور ان کا کورٹ میں چیک بھی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں