کرائسٹ چرچ : انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو عبرتناک شکست دے دی۔
273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جس میں گرین شرٹس نے28 اوور میں10کھلاڑیوں کے نقصان پر 69 رنز بنا لئے ہیں۔پاکستانی کی طرف سے عمران شاہ نے 2،محمد زائد عالم نے 7،روحیل نذیر نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے ، جبکہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے "توں چل میں آیا" کی پالیسی پر عملدر آمد کرتے ہوئے پویلین کی راہ دیکھی۔زریاب نے صرف 1، محمد طہ اور عماد عالم نے 4 ،4 رنز بنائے ،حسن خان صرف 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔سعد خان نے 15 حسن خان نے 1 اور شاہین خان آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔
جبکہ آخری کھلاڑیوں محمد موسی نے 11 اور ارشد اقبال نے صرف ایک رنز بنائے ۔
قومی ٹیم کی طرف سے اوپنر عمران شاہ 2 اور محمد زید 7 رنز بنا کر پہلے اوور میں ہی پویلیں لوٹ گئے۔پاکستان کی طرف سے تیسرے کھلاڑی آصف زریاب بھی جم کر نہ کھیل سکے صرف ایک رنز بنا کر 20 کے مجموعی سکور پر آٹھویں اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ احمد عالم 4 رنز بنا کر 28 کے مجموعی سکور پر چلتے بنے اس طرح بھارتی باولر ایشان
نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
مزید تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے جس میں گل نے شاندار کھیل کھیلتے ہوئے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ منجوت 47 اور پرتھوی نے 41 رنز بنائے اور ایشان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی 89 کے مجموعی سکور پر پرتھوی 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ بھارت کی طرف سے آنے والے دوسرے اوپنر منجوت 47 رنز بنا کر روحیل نظیر کے ہاتھوں محمد موسیٰ کے گیند پر 94 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔انڈیا کی تیسری وکٹ 148 کے مجموعی سکور پر گری، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیسائی 20 رنز بنا کر ارشد اقبال کی گیند پر سعد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
قومی ٹیم کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 4 آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پراگ 2 رنز بنا کر ارشد اقبال کی گیند پر روحیل نظیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 156 تھا جبکہ 166 کے مجموعی سکور پر ارشد اقبال نے ہی بھارتی بلے باز کو 5 رنز پر پویلین بھیج دیا۔بھارت کی چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رائے 33 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر روحیل نظیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 233 تھا۔ جبکہ بھارت کے ساتویں کھلاڑی کو شاہین شاہ آفریدی نے242 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا۔ بھارت کی آٹھویں وکٹ 265 کے مجموعی سکور پر گری جس میں ماوی 10 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 267 کے مجموعی سکور پر شیوا سنگھ ایک سکور بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان انڈر 19 کے سکواڈ محمد علی ، علی زریاب آصف ،عما د عالم ،حسن خان ،عمران شاہ ،محمد طہٰ ،محمد محسن خان ،محمد موسیٰ ،محمد زاہد عالم ،منیر ریاض ، روحیل نظیر ،سعد خان ،شاہین شاہ آفریدی ،سلیمان شفقت شامل ہیں