سینیٹرسراج الحق کی طرف سے حافظ محمد سعید کی نظربندی کی شدید مذمت

11:23 PM, 30 Jan, 2017

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی طرف سے حافظ سعید کی نظر بند ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے نئے آقا ڈونلڈ ٹرمپ کے اشاروں پر ناچنا شروع کردیا ہے ۔ بزدل حکمرانوں نے اتنی جرا ¿ت بھی نہیں دکھائی جتنی امریکی عدالتیں اور دنیا بھر کی معززشخصیات دکھا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ٹرمپ اور مودی کی خوشنودی کیلئے شرمناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ امریکی اشارے پر حافظ سعید کی نظر بندی غلامی کی بدترین مثال ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر حافظ سعیداور ان کے ساتھیوں کی نظر بندی ختم کرے ۔

مزیدخبریں