ٹائیگر شیروف سے افیئر، دیشا پٹانی نے تردید کر دی

ٹائیگر شیروف سے افیئر، دیشا پٹانی نے تردید کر دی

ممبئی : اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکار ٹائیگر شیروف کے ساتھ افیئر کی تردید کر دی۔

دیشا پٹانی جو بالی ووڈ میں نو آموز اداکارہ ہیں اور ان کی آنے والی فلم ”کنگ فو یوگا“ ہے۔ جس میں انہوں نے جیکی چن اور سونو سود کے ساتھ کام کیا ہے نے کہا ہے کہ ان کا ٹائیگر شیروف کے ساتھ کوئی افیئر یا رومانوی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ٹائیگر ان کے صرف اچھے دوست ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

مصنف کے بارے میں