حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دیا گیا، ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب

09:23 PM, 30 Jan, 2017

لاہور:جماعت الدعوہ کےامیرحافظ سعید کونظربند کردیاگیا.حافظ سعیدکوجامع قادسیہ چوبرجی میں نظربندکیاگیا.ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حافظ محمد سعید کو جامع قادسیہ چوبرجی میں نظر بند کیا گیا۔دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں حافظ محمد سعید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا.جماعت الدعوۃ کے خلاف بعض انتظامی اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا۔حافظ سعید کو نظربندی کے بارے میں زبانی اطلاع دے دی گئی.جماعت الدعوۃ کی مرکزی قیادت جامعہ قادسیہ میں موجود ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق، حافظ سعید کو 6 ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔

حافظ سعید کا کہنا تھاہمارےخلاف پورے ملک میں کوئی مقدمہ درج نہیں.پاکستان کادفاع یاکشمیرکاذکرجرم ہےتویہ جرم کرتےرہیں گے.مرنے تک پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے.

 
 

مزیدخبریں