کیلیفورنیا: وٹس ایپ نے اپنے صارفین کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ایپ میں نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اگر آپ واٹس ایپ کے صارف ہیں اور اپنے دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے سکرین شاٹ لینے کے عادی ہیں تو اب محتاط ہوجائیں کیونکہ اب ایسا نہیں چلے گا۔
واٹس ایپ کے سربراہ جین کوم نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ میں اب نئے فیچر کو شامل کیا جائے گا جس کے بعد اس شخص کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوجائے گا جس کی گفتگو کا سکرین شاٹ لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کی شمولیت کا پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور اگلے ماہ سے یہ فیچر تمام وٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔