کیرتی سینن کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ "لہو لہان" ہو گئی

08:40 PM, 30 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن اپنی فلم ”رابطہ“ کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہو گئیں۔

کیرتی سینن ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران توازن کھوبیٹھیں اور گر گئیں جس کے نتیجے میں اداکارہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں جب کہ اداکارہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے روک دی ہے جسے اداکارہ کی صحتیابی کے بعد ہی دوبارہ شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ یورپی ملک میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔

مزیدخبریں