پاک بحریہ دفاع وطن میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نواز شریف

08:13 PM, 30 Jan, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ وطن کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ سے آج  اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے دفاع کے لیے نہایت اہم ہے ۔انہوںنے ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے آگاہ کیا اور کہا کہ نیوی دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ اہم میری ٹائم انفراسٹرکچر کے تحفظ کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں