ماہرہ خان نے بھارت کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ آگ بگولہ ہو گئے!

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم رئیس میں شاندار ڈیبیو کیا ہے، ریلیز سے قبل ہی فلم کے گانوں نے سرحد کے دونوں پار کافی دھوم مچائی اور اب فلم میں ماہرہ خان کی ادکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے بھارت کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ آگ بگولہ ہو گئے!

ممبئی:ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے اور آڈیشن دینے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم رئیس میں شاندار ڈیبیو کیا ہے، ریلیز سے قبل ہی فلم کے گانوں نے سرحد کے دونوں پار کافی دھوم مچائی اور اب فلم میں ماہرہ خان کی ادکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز سے قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ حالت کے باعث ماہرہ خان فلم کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جاسکیں تاہم ایک ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان رئیس میں کام ملنے سے پہلے ممبئی میں ٹھہری تھیں اور بھارتی فلموں میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی تھیں، اس کے لیے انہوں نے کئی فلموں میں آڈیشن بھی دیے تھے۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ان تمام باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام چیزوں کو غلط انداز میں بیان کیا گیا ہے اور ویڈیوز کو بھی سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا لہذا ایسی تمام چیزیں مضحکہ خیز ہیں۔