قدرت کا شاہکار ایک عجیب و غریب مگر مچھ

03:25 PM, 30 Jan, 2017

ویب ڈیسک :امریکا میں ایک عجیب و غریب مگرمچھ موجود ہے جو سر سے دم تک سفید اور اس مگرمچھ کی آنکھیں نہایت خوب صورت اور گلابی رنگ کی ہیں یہ مگر مچھ امریکا کے ایک تھیم پارک میں موجود ہے اس کی جلد میں سفیدی مائل پیلاہٹ اسکی ان خصوصیات کی وجہ سے اسے پرل کا نام دیا گیا ہے۔ تھیم پارک میں موجود مگر مچھ کو دیکھنے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں۔
پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایلبینو مگرمچھ ہے جس میں دیگر رنگوں نہیں اور اس وجہ سے یہ سفید دکھائی دیتا ہے، اسے 2009 میں پارک لایا گیا تھا اور اس وقت وہ بچہ تھا لیکن اب اس کا وزن 105 پونڈ سے زائد وزن رکھتا ہے اور لمبائی ساڑھے 7 فٹ ہے۔ حیوانیات کے ماہرین کے مطابق کہ ایسے مگرمچھ دنیا میں بہت نایاب ہوتے ہیں ۔

مزیدخبریں