اسلام آباد: عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منی ٹریل کے حوالے سے شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ اسمبلی میں کہا گیا ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ ان کو معلوم نہیں تھا کہ سپریم کورٹ میں ہماری تلاشی ہو گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے بیانات تبدیل ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اسحاق ڈار کا اقبالی بیان اصل ثبوت ہے۔ وزیراعظم کے وکلا کہتے ہیں بات پرانی ہو گئی ہے کاغذات نہیں ہیں۔ دبئی مل خسارے میں تھی تو کرڑوں روپے کہاں سے آئے۔
عمران خان نے کہا جمہوریت میں جب بھی کسی وزیر کے خلاف تحقیقات ہوں تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔ وعدہ معاف گواہ بننے والا ملک کا وزیر خزانہ ہے۔ ملک میں کوئی ارادہ آزاد نہیں اور نیب کنٹرولڈ ادارہ ہے مجرموں کو کیسے پکڑے گا؟۔