بھارت کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ جیتا ہوا میچ ہار گیا

12:49 PM, 30 Jan, 2017

ناگپور: دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو فتح کیلیے آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے۔ 19ویں اوور کی آخری تین بالز پر جوز بٹلر نے اشیش نہرا کو پہلے باؤنڈری کی سیر کرائی پھر دو رنز لیے اور آخر میں چھکا جڑ دیا۔ آخری اوور میں مزید 8 رنز درکار تھے مگر جسپریت بمراہ نے پہلی گیند پر عادتاً جوئے روٹ کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پر مقامی آفیشل نے انگلی اٹھانے میں دیر نہیں کی جبکہ ری پلیز میں ان سائیڈ ایج صاف دکھائی دے رہا تھا۔

اگلی گیند پر نئے بیٹسمین معین علی نے سنگل لے کر اسٹرائیک بٹلر کو دیا جو کہ ایک گیند ضائع کرنے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ کرس جورڈن نے سنگل لیا تاہم معین علی کامیابی کے لیے آخری گیند پر درکار چھکا رسید نہ کر پائے۔ اس سے قبل میزبان بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں