ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارائیں جن کے حقیقی نام وہ نہیں جو آپ جانتے ہیں

11:41 AM, 30 Jan, 2017

نیو یارک :شوبز کی دنیا ایسی دنیا ہے جہاں سیلیبرٹیز اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں چاہے وہ ان کیفلمی  زندگی ہو یا نجی۔سٹارز شہرت پانے کے لیے اپنے حلیے تو بدلتے ہی ہیں جو بعض اوقات کردار کی مناسبت سے ہوتے ہیں اور بعض اوقات وہ اپنی مرضی سے ہی ایسا کرتے ہیں ۔اور تو اور اپنا نام تک بدلنے سے دریغ نہیں کرتے ۔
1. MILEY RAY CYRUS


مشہور زمانہ گلوکارہ کے فین جانتے ہیں کہ ان کاپیدائشی نا م یہ نہیں ہے بلکہ Destiney Hope Cyrusتھا ۔وقت کے ساتھ ساتھ گھر میں Mileyکو Smileyکے Nick Nameسے پکارا جانے لگا لیکن 2008میں انہوں نے آفیشلی اپنا نام ”MILEY“ رکھ لیا۔
2. KATY  PERRY


Fireworkگانے سے شہرت پانے والی یہ گلوکارہ پہلے Kathryn Hudsonتھیں Katyنے جب شوبز جوائن کیا تو اپنا نام بدلنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ شوبز انڈسٹری میں پہلے سے ہی Kate Hudsonموجود تھیں انہوں نے Kathrynکو Kateمیں بدلا اور Perryاپنی ماں کے نام سے لیا اور یوں بن گئیں Katy Perry۔
3. LUCY  HALE


Karen Lucille Hale. کے پیدائشی نام سے بڑی ہونے والی یہ 27سالہ حسینہ نہ صرف اداکارہ ہے بلکہ گلوکارہ بھی ہے۔ہالی ووڈ کی یہ اداکارہ اپنے Mid nameکو اپنا First nameبنا چکی ہیں۔اور ایسا صرف شہرت کی گرض سے کیا گیا۔
4. DAKOTA   FANNING


اس ہالی ووڈ سٹار کا پیدائشی نام Hannah Dakota Fanning تھا۔لیکن ان کو اپنا First nameپسند نہ ہونے کی وجہ سے نیا نام رکھنا پڑا۔
5. LEA   MICHELE


Lea کا اصل نام Lea Michele Sarfati تھا ۔لیکن اپنے نام کا آخری حصہ ہٹا دیا وجہ اس کی یہ تھی کہ Leaکو نام کے اس آخری حصے کی وجہ سے بہت سے مزاق برداشت کرنا پڑتے تھے۔
6. LANA  DEL REY


Summertimes sadness گانے سے شہرت پانے والی یہ گلوکارہ اپنے بچپن میںElizbethکے نام سے جانی جاتی تھی ۔نام بدلنے کی وجہ بتاتے ہوئے یہ حسینہ کہتی ہیں کہ ”اگر میں اپنی مرضی سے کسی جگہ رہ سکتی ہوں ،کھا پی سکتی ہوں اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکتی ہوں تو اپنا نام کیوں نہیں خود رکھ سکتی“۔

مزیدخبریں