واشنگٹن: گزشتہ روز ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے بعد ان پر امریکی شہریوں سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے ان پر شدید تنقید کی۔ ایوانکا ٹرمپ نے اس تصویر میں جو لباس پہنا ہوا ہے اس کی مالیت 5000 امریکی ڈالر بنتی ہے۔
شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ ان کے والد ہیں نے 7 مسلم ممالک کو ویزا جاری نہ کرنے اور تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
دوسری طرف ان کی بیٹی اور ان کا شوہر مزے کی زندگی گزار رہے ہیں اور اس طرح مہنگے لباس کی تصویر شائع کی جو کہ تارکین وطن کے ساتھ مذاق کے مترداف ہے کیونکہ اس وقت تارکین وطن کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
واضح رہے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف لاکھوں لوگوں نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کیا جبکہ نیو یارک کی ایک عدالت نے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے پر عبوری طور پر عمل درآمد روک دیا تھا۔