سب سے زیادہ حسینائیں امریکہ میں

09:43 AM, 30 Jan, 2017

1952میں پہلی دفعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہونے والا یہ حسن کا مقابلہ ”مس یونیورس“ کونٹسٹ کہلاتا ہے ۔

دنیا بھر سے حسینائیں اس مقابلے میں شرکت کرتی ہیں اور مس یونیورس یعنی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا اعزاز پاتی ہیں۔

حسن کا یہ مقابلہ مس یونیورس آرگنائزیشن منعقد کرواتی ہے ۔1952کا پہلا مقابلہ Finlandکی حسینہ نے جیتا تھا۔

مختلف مراحل پر مشتمل یہ مقابلہ اب تک سب سے زیادہ یعنی 8بار امریکہ جیت چکا ہے ۔اس کے بعد نمبر آتا ہے Venezuela کا جس کے پاس یہ اعزاز 7مرتبہ ہے۔ایشیا بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں اور بھارت کے پاس یہ اعزاز دو مرتبہ رہ چکا ہے۔

1994میں پہلی دفعہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سن نے یہ مقابلہ جیتا اور اس کے بعد 2000میں بالی ووڈ کی ہی حسینہ لارا دتا نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یوں تو اس مقابلے میں جیتنے والی تمام حسینائیں ہی لمبے قد کی ہیں لیکن 2003کی مس یونیورس اب تک کی سب سے لمبی حسینہ ہے ۔اس حسینہ کا نام Amelia Vega ہے اور ملک Dominican Republicسے تعلق ہے۔Ameliaکا قد6.1'ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسیناﺅں کے اس جھرمٹ میں نو منتخب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ پچھلے 12سال سے شرکت کرتے آرہے تھے

لیکن اس سال ہونے والے مقابلے میں وہ شرکت نہیں کر پائے۔اس سال کی مس یونیورس Irisکا تعلق فرانس سے ہے

گزشتہ سال یہ ٹائٹل فلپائن کے پاس ہی تھا۔

مزیدخبریں