صنعا: امریکی کمانڈوز کے حملے میں القاعدہ کے مشتبہ جنگجووں اور عام شہریوں سمیت 50 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے .اس حملے کی ابتدا ایک مکان پر کیے جانے والے فضائی حملے سے ہوئی۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کمانڈوز اترے اور حملہ کیا گیا۔ حملے میں القاعدہ سے منسلک تین قبائلی رہنماو¿ں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،ایک صوبائی اہلکار نے بتایا کے اپاچی ہیلی کاپٹرز نے ایک سکول، مسجد اور القاعدہ کے زیرِ استعمال طبی مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔
یمن میں امریکی کمانڈوز کا حملہ،50 سے زائد افراد ہلاک
08:49 AM, 30 Jan, 2017