پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے برفانی تودے گر رہے ہیں:بھارتی آرمی چیف

08:01 AM, 30 Jan, 2017

نیو دہلی:بھارتی فوج آج کل شدید مشکلات کا سامنا کر  رہی ہے ۔ کبھی تو  فوجی جوانوں کو کھانہ نہیں مل رہا کبھی اعلی فوجی اہلکاروں کی حراساں کرنے کی شکایات لیکن اب بھارتی فوج پر برفانی تودوں کی زد میں ہے لیکن اب ایک پریس ریلیز میں بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں برفانی طوفانوں کا ذمے دار بھی پاکستان کو قرار دے دیا ۔

جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سون مرگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ، ماحولیاتی تبدیلیاں اور پاکستانی فوج کی گولا باری جموں و کشمیر جیسے مقامات پر برف کے طوفانوں کا سبب بن رہی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 بھارتی فوجیوں سمیت اکیس افراد برفانی طوفانوں اور برف باری سے متعلق واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں