نیویارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں ہتک عزت کیس کی اپیل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عدالت نے ٹرمپ پر 5 ملین ڈالر جرمانہ برقرار رکھا۔
یہ کیس 1996 میں امریکی صحافی خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جنہوں نے ٹرمپ پر ہتک عزت کا الزام عائد کیا تھا۔ 2022 میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا، جس کے بعد مقدمے نے دوبارہ زور پکڑا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے نئے صدر کے طور پر اپنا حلف اٹھائیں گے۔ یہ ان کی دوسری مدت صدارت ہوگی، تاہم اس عدالتی فیصلے کو ان کی سیاسی مہم پر ممکنہ اثرات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔