پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم برقرار، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

08:28 PM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق، منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش و برفباری  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی یا شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہہ میں منفی 13، گوپس میں منفی 10، سکردو میں منفی 9، گلگت میں منفی 7، استور اور ہنزہ میں منفی 6، اور کالام و قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں