پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، 3900 پوائنٹس کا اضافہ

04:13 PM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں طویل عرصے کے بعد ایک زبردست تیزی دیکھنے کو آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب آ گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 15 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا، جس کے ساتھ ہی یہ 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا۔

اس سے قبل، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق، اس تیز رفتار اضافے کا سبب پاکستان کی معیشت میں بہتری کی توقعات اور سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد ہے، جو آنے والے دنوں میں مارکیٹ کے مزید مضبوط ہونے کی پیش گوئی کرتا ہے۔

مزیدخبریں