ایتھوپیا میں ٹرک کے دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایتھوپیا میں ٹرک کے دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایتھوپیا  : ایتھوپیا کے مشرقی علاقے بونا زوریا وردا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثہ گیلانہ پل پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک دریا میں گر گیا، جس میں سواریوں کا ایک گروہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر بونا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں