ملیبرن ٹیسٹ : آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی

12:55 PM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

میلبرن  :  آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم 340 رنز کے تعاقب میں صرف 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد آسٹریلیا نے یہ میچ جیتا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت کے یشوی جیسوال 84 رنز اور رشبھ پنت 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، تاہم وہ بھارت کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 474 رنز کا اسکور بنایا، جبکہ بھارتی ٹیم 369 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 105 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 234 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔ یہ سیریز پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے، جس میں آسٹریلیا نے دو میچز جیتے، بھارت نے ایک اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

مزیدخبریں