موٹر وے پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ، 10 افراد جاں بحق

11:42 AM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

فتح جنگ  : موٹر وے  پر فتح جنگ کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی، اور حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے۔

مزیدخبریں