لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ، ارشد انصاری صدر منتخب

لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ، ارشد انصاری صدر منتخب

لاہور : لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس میں ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جرنلسٹ پروگریسو گروپ کے ارشد انصاری نے 1108 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ پائنیرز پروگریسو گروپ کے بابر ڈوگر 818 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سینئر نائب صدر کی نشست پر افضال طالب 1123 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ حافظ فیض 780 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ نائب صدر کی نشست پر صائمہ نواز 980 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئیں، جبکہ امجد عثمانی 873 ووٹ لے سکے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر زاہد عابد 904 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے، جبکہ زاہد شیروانی نے 616 اور جعفر بن یار نے 375 ووٹ حاصل کیے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر سالک نواز 1163 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ جواد رضوی نے 692 ووٹ حاصل کیے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران شیخ 764 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، جبکہ مخدوم اطہر 687، فرخ بٹ 360 اور ظہیر شیخ 100 ووٹ حاصل کر سکے۔ گورننگ باڈی کے لیے جرنلسٹ پروگریسو پینل اور پائنیرز پروگریسو پینل کے چار، چار ارکان کامیاب ہوئے۔ جرنلسٹ پروگریسو پینل کے الفت مغل، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد اور شاہدہ بٹ کامیاب ہوئے، جبکہ پائنیرز پروگریسو پینل کے محبوب شیخ، محبوب چودھری، بدر سعید اور شاکر اعوان بھی کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدوار کیمرہ مین اسد گڈو بھی گورننگ باڈی کا حصہ بن گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دل و جان سے محنت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں