کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،اس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو دوبارہ حاصل کر لیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 436 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں مزید 7 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278.47 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔