یورپ میں کامن چارجر کا قانون نافذ، اب ہر موبائل کے لیے ایک ہی چارجر ہوگا

یورپ میں کامن چارجر کا قانون نافذ، اب ہر موبائل کے لیے ایک ہی چارجر ہوگا

سٹراسبرگ : یورپ بھر میں موبائل فونز کے لیے ایک ہی قسم کا چارجر استعمال کرنے کا نیا قانون لاگو کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب تمام کمپنیوں کے موبائل فونز میں ٹائپ سی چارجر استعمال ہوگا، جس سے صارفین کو مختلف چارجرز کے جھنجھٹ سے نجات ملے گی۔

یہ نیا قانون ایپل کمپنی کو بھی اپنی ڈیوائسز کے لیے ٹائپ سی چارجر فراہم کرنے کی پابندی عائد کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایپل آئی فونز کے ساتھ بھی اب ٹائپ سی چارجر فراہم کرے گا۔ یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2022 میں اس قانون کی منظوری دی تھی اور ایپل کو اپنی ڈیوائسز کے لیے چارجر تبدیل کرنے کے لیے 2024 تک کا وقت دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں