پنجاب بھر میں دھند، متعدد موٹرویز بند، ٹریفک کی روانی متاثر

10:30 AM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث حد نگاہ میں کمی آئی اور کئی مقامات پر موٹرویز کو بند کرنا پڑا۔

موٹرویز پولیس کے ترجمان کے مطابق، لاہور سے ہرن مینار انٹرچینج تک موٹروے ایم 2 بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 سمندری سے فیض پور تک اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں، موٹروے ایم 5 پر شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے، اور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ بہت کم ہو چکی ہے، جس سے لاہور میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ سفر محفوظ بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں