حبا بخاری نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی

10:09 AM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : خوبرو پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کا لمحہ شیئر کیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے بیٹی کی پیدائش کے دو ماہ بعد انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اس خوشی کا اعلان کیا اور اپنی ننھی پری کا نام بھی مداحوں کو بتایا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں حبا اور آریز نے اپنی بیٹی کے پاؤں کی جھلک دکھاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے کہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، یہ آپ کا دوسرا مہینہ ہے۔" حبا بخاری نے اپنی بیٹی کے بارے میں لکھا کہ "آپ کا ہونا  محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا، اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا، ہمارا چھوٹا فرشتہ۔"

اداکارہ نے اپنی بیٹی کا نام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور کہا کہ "آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں اس لیے ہم نے آپ کا نام عینور رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی۔" یاد رہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اور یہ ان کے ہاں پہلا بچہ ہے۔

مزیدخبریں